پاکستان
18 اپریل ، 2012

بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد…مکران کے ساحلی علاقو ں سمیت بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش کاامکان جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کوہفتے کے دن تک کھلے سمندرمیں جانے سے گریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ مغرب سے آنے والی ہوائیں اپنی شدت سے بلوچستان کے شمال کی طرف بڑھ رہی ہیں ، جواگلے48گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارش کا سبب بنیں گی۔اگلے 48 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ،زیریں اور وسطی سندھ ،پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔جمعرات کے روز ڈی جی خان ، بنوں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی کہیں کہیں تیز بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید ہواؤں کی وجہ سے مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہروں میں تیزی رہے گی۔آج مٹھی ،بدین اور چھور 38ڈگری سینٹی گریڈکے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ کراچی کادرجہ حرارت 36 ، پشاورکا 35 ، اسلام آباد ، لاہور ،ملتان میں 32 ڈگری جبکہ کوئٹہ میں 23 ، اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حررات 19 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

مزید خبریں :