صحت و سائنس
21 ستمبر ، 2014

قبائلی علاقے خیبرایجنسی کے دومزید بچوں میں پولیو کی تصدیق

قبائلی علاقے خیبرایجنسی کے دومزید بچوں میں پولیو کی تصدیق

پشاور......قبائلی علاقے خیبرایجنسی کے دومزید بچوں میں پولیو کی تصدیق کے بعد ملک بھرمیں رواں سال اس مرض کا شکارہونے والے بچوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے ۔ تمام ترحکومتی کوششوں اوردعووں کے باوجود فاٹا اورخیبرپختونخوامیں بچے مسلسل پولیو کا شکارہورہے ہیں ۔وفاقی محکمہ صحت نےا س بات کی تصدیق کی ہے کہ دومزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعدرواں سال متاثرہونے والے بچوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو کی ایک خطرناک قسم پی ون اب بھی اس خطے میں متحرک ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں کوپولیو وائرس کے حوالے سے خطرناک قراردیا تھا اورکہا تھا کہ یہاں پائے جانے والے جراثیم پوری دنیا کے بچوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔پشاور میں اتوارکوچلنے والی ایک روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوکے قطرے پلا نےکا ہدف مقرر کیاگیا ہے اورضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :