پاکستان
23 ستمبر ، 2014

سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی

سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی

سکھر......سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے ۔سکھر کے کچے کے دیہاتوں میں پانی کم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔چوبیس گھنٹوں کےدوران پانی کی سطح میں 48ہزارکیوسک کمی آئی ہے ۔اس وقت گڈو بیراج میں پانی کی آمد1لاکھ 58ہزار955 اور اخراج 1لاکھ36ہزار 61کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے ۔سکھر میں پنوں عاقل کے کچے کے دیہات میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ۔جس کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہورہے ہیں ۔دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سےشکار پور کے متعدد دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور سیکڑوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔لاڑکانہ اور گھوٹکی کے حفاظتی بندوں پر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہےاورسیلابی پانی اترنےکے منتظر ہیں۔پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ محکمہ انہار کی رہائشی کالونی میں دو دو فٹ سیلابی پانی جمع ہے۔

مزید خبریں :