24 ستمبر ، 2014
کراچی ......ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا،اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ،علما اورماہرین فلکیات شرکت کریں گے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق کل چاند نظر آنے کا امکان انتہائی کم ہے، یکم ذی الحج 27 ستمبر اور عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔