24 ستمبر ، 2014
اسلام آباد........ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا ہرسطح پر پاکستان کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا ۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور امریکی سفیر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، خصوصاً خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خطے میں امن کی بحالی کےلیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔