پاکستان
24 ستمبر ، 2014

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ،منافع میں اضافہ

کراچی .......پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی کےدوران پی آئی اے نے 34کروڑ کا ابتدائی منافع حاصل کیا۔جنوری تا جون ، 6 مہینوں کے دوران ایرلائن کی آمدنی میں گزشتہ ششماہی کے مقابلہ میں 6 ارب روپوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس سیکریٹری ایوی ایشن اور چیرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری سے جون 2014 کے دوران ایرلائن کی آمدنی 12 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی آمدنی 53 ارب روپے سے زائد رہی ۔ جبکہ بعد از ٹیکس خسارہ 45 فیصد کم ہوگیا اور آپریشنل خسارے میں بھی 80 فیصد کمی ہو گئی۔اجلاس میں ڈرائی لیز پر مذید طیاروں کے حصول کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کارکردگی میں بہتری اور خاص طور پر مسافروں کے اطمینان کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ۔

مزید خبریں :