پاکستان
24 ستمبر ، 2014

ہرقدرتی آفت میں پاک فوج نے قومی خدمت کی،گورنر سرور

لاہور.......گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب بھی ملک کو قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فوج کے جوانوں نےمتاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ لاہورمیں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے الوداعی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہناتھاکہ افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔گورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے آصف سندھیلہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
قومی اسمبلی :سب کو ساتھ بلانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

مزید خبریں :