پاکستان
26 ستمبر ، 2014

لاہور کے گنگا رام اسپتال سے نومولود بچے غائب

لاہور کے گنگا رام اسپتال سے نومولود بچے غائب

لاہور......گنگا رام اسپتال لاہور سے نومولود بچہ مبینہ طورپر اغوا ہوگیا۔ والدین اور نانا نانی پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ واقعے کی انکوائری کےلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے مگر معمہ حل ہونے میں نہیں آ رہا۔ غمزدہ نانی اپنے اس نو مولود نواسے کی گمشدگی کا ماتم کر رہی ہے جس کی مبارکبادیں وصول کرکے اس نے نذرانے بھی دیئے۔ جوہر ٹاؤن رسول پورہ کا محنت کش رفیق گیارہ سال بعد دوسرے بچے کا باپ بنا لیکن افسوس اس کی شکل بھی نہ دیکھ سکا۔ گنگا رام اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ نرسری میں رکھے بچوں کی ذمہ داری والدین کی ہوتی ہے، دو کیمروں کی فوٹیج چیک کرکے اغواء کار کا سراغ لگائیں گے۔نومولود کے والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں غریبوں کے لئے دھکوں کے سوا کچھ نہیں ، انہیں خوش خبری تو ملی لیکن نعمت کا چھن جانا جیتے جی مر جانے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :