پاکستان
30 ستمبر ، 2014

عمران خان کینسراسپتال کےعطیات کبھی پاکستان نہیں لائے،خواجہ آصف

عمران خان کینسراسپتال کےعطیات کبھی پاکستان نہیں لائے،خواجہ آصف

اسلام آباد......وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ پاکستان لانے کی بات دہراتے رہتے ہیں لیکن اپنے ادارے کو ملنے والے عطیات بھی پاکستان نہیں لاتے ۔ خیراتی رقوم پاکستان نہیں لائے ۔خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے کینسر اسپتال کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے دیے گئے عطیات کبھی پاکستان نہیں پہنچے ۔ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ لانے کی بات کرتے رہتے ہیں مگر خیراتی رقوم پاکستان نہیں لاتے ۔عمران خان کوفرانس میں بانڈ اورمسقط میں زمین کی خریداری کے معاملے کا بھی جواب دینا چاہیے۔

مزید خبریں :