پاکستان
30 ستمبر ، 2014

آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے

آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے

پشاور.....شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں ۔تاہم یہ رقوم تقسیم ہونے کے طریقہ کار میں مشکلات سے ان کی اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم ہے ۔ غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ 11 ہزار111 آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکےہیں ۔ 96 ہزار 699 رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی۔36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی ۔ متاثرین کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعےاکژ متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی۔ جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7 ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا ۔

مزید خبریں :