پاکستان
30 ستمبر ، 2014

عمران خان کے گھرپرلگے تینوںمیٹرغیرقانونی ہیں،لیسکو کانوٹس

عمران خان کے گھرپرلگے تینوںمیٹرغیرقانونی ہیں،لیسکو کانوٹس

لاہور........لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھرپرلگے تینوں میٹرغیرقانونی ہیں، جس پر لیسکو نے انہیں نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔لیسکو حکام کے مطابق نوٹس ایکسیئن سول لائنزنے بذریعہ کوریئر بھجوائے ہیں،اگر 10 روزمیں عمران خان کی جانب سے جواب نہ آیا تو تینوں میٹرکاٹ دیں گے۔لیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے گلبرگ کے گھر کا بل جمع نہیں کرایا، جس پر انہیں ڈی ٹیکشن نوٹس بھجوایا گیامگر پھر بھی بل جمع نہیں کرایا گیا۔ایکسیئن گلبرگ کا کہنا ہے کہ آج بل جمع نہ کرایا گیا تو شاہ محمود قریشی کے گھرکا کنکشن کاٹ دیں گے۔

مزید خبریں :