پاکستان
30 ستمبر ، 2014

بلوچستان اسمبلی: خان آف قلات کی وطن واپسی سے متعلق قراردادمنظور

بلوچستان اسمبلی: خان آف قلات کی وطن واپسی سے متعلق قراردادمنظور

کوئٹہ........بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں لندن میں مقیم خان آف قلات سلیمان داؤد کی جرگے کے ذریعے باعزت وطن واپسی سے متعلق قرارداد گرما گرم بحث کے بعد منظور کرلی گئی۔ قرار داد حزب اختلاف کےرکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے پیش کی، جس پر ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کےارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےکہا کہ وہ قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلوچستان کی بہتری کے لئے جہاں امید ہوئی وہ دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور آئندہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ انہو ں نے مسلح جدو جہد کرنے والوں سے مذاکرات کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی بدامنی نہیں ہے، بعض لوگوں کی نجی جیلیں ختم کیں تو وہ چیخ رہے ہیں۔بعد میں قرارداد کو بحث کے بعد منظور کرلیا گیا ۔

مزید خبریں :