30 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ دو سال بعد جو بھی انتخابات ہوں گے ، ان کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نےاسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ سےدرخواست کی ہے کہ 60 روزمیں بائیو میٹرک سسٹم کے لیے قانون سازی کی جائے، قانون سازی کےبعد 6 ماہ میں بایومیٹرک ووٹنگ مشین کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیلٹ پیپرز سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ آئندہ 30 روز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خدوخال کو حتمی شکل دے دیں گے۔ اس وقت سب سے سستی الیکٹرانک مشین بھارت نے تیار کی جس کی قیمت30 ہزار روپے ہے۔