30 ستمبر ، 2014
پشاور...... پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حج پروازوں کی آمد دن کے اوقات تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاجبکہ حجاج کرام کے استقبال کے لئے صرف ایک فرد اور ایک گاڑی کو آنے کی اجازت ہوگی۔ حجاج کرام کی واپسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس پشاورایئرپورٹ پر ہوا۔ اجلاس میں حج سے واپسی کی پروازیں صرف دن کے اوقات میں محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر حج، ڈپٹی کمشنر، پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔حکام کے مطابق حج پرواز دن کے وقت اتارنے کا فیصلہ جہازوں پر ہونے والی فائرنگ کے تناظر میں کیا گیا۔حجاج کرام کی واپسی کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 7 نومبر تک جاری رہے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حجاج کرام کے استقبال کے لیے صرف ایک گاڑی کو قیوم اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔حاجیوں کو خود بسوں کے ذریعے ائرپورٹ سے قیوم اسٹیڈیم پہنچایاجائے گا۔