صحت و سائنس
01 اکتوبر ، 2014

رحیم یار خان: پولیو کے قطرے پلانے والی دو ٹیموں پر تشدد

رحیم یار خان: پولیو کے قطرے پلانے والی دو ٹیموں پر تشدد

رحیم یار خان...... رحیم یار خان میں پولیو کے قطرے پلانے والی دو ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ رحیم یار خان کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آغا توحید کے مطابق پولیو ٹیم خان پور کے چک 17پی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی ۔ تاہم اسکول ٹیچر محمد اشرف اور اس کے ساتھیوں نے پولیو ٹیم کے ارکان مقبول احمد اور محمد سلیم پر تشدد کیا ۔ ان کے موبائل فون چھین لیے اور پولیو ویکسین ضائع کردی ۔ موضع گھنیاں میں بھی پولیو ورکر آمنہ حمید پر ایک شخص نے بندوق تان لی اور قتل کی دھمکی دی۔ دونوں واقعات کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کرادی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیو ٹیموں پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اور ڈی سی او سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

مزید خبریں :