پاکستان
05 اکتوبر ، 2014

لاہور : سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہوگیا

لاہور : سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہوگیا

لاہور ......لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہو گیا جبکہ اہلے محلہ نے تینوں ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تین ڈاکو سبزہ زار کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی کر رہے تھے ۔ اس دوران مزاحمت کے نتیجے میں ملزمان نے دکاندار کو گن کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ شور شرابہ سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انہوں نے ڈاکوئوں کو پکڑ شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد تھانے منقتل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :