07 اکتوبر ، 2014
پشاور..........پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران کسی طیارے پر فائرنگ کی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے جیو نیوز کو بتایا کہ جس طیارے پر فائرنگ کی غلط اطلاع دی گئی وہ آج علی الصبح ابوظہبی سے پشاور پہنچا تھا اور ساڑھے 7بجے اگلی پرواز کے لئے ریاض روانہ ہوگیا۔طیارے کے پائلٹ نے فائرنگ سمیت کسی واقعے کی رپورٹ نہیں کی۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان پرویز جارج نے بھی پشاور ایئرپورٹ پر کسی طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول ٹاور، ریڈار اور پائلٹ سمیت کہیں سے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔