دلچسپ و عجیب
08 اکتوبر ، 2014

کئی ملکوں میں چاند گرہن کا آغاز،پاکستان میں غروب آفتاب کے بعد دیکھا جاسکے گا

کئی ملکوں میں چاند گرہن کا آغاز،پاکستان میں غروب آفتاب کے بعد دیکھا جاسکے گا

کراچی........دنیاکے کئی ملکوں میں چاند گرہن کا آغاز ہو گیا ہے،پاکستان میں جزوی ’’خونی چاند گرہن‘‘ کا نظارہ غروب آفتاب کے بعد کیا جا سکےگا۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین، چاند، سورج اور مریخ کے بیک وقت ایک دوسرے کے سامنے آنے پر ’’خونی چاند گرہن‘‘ہوتا ہے۔یہ منظر امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔ چاند گرہن کے دوران چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائے گا اور امکان ہے کہ شہاب ثاقب کے ٹوٹنے کے مناظر بھی دیکھنے کو ملیںگے۔ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جزوی خونی چاند گرہن ہوگا جو 5 گھنٹے اور18 منٹ پر محیط ہوگا۔چاند گرہن دوپہر 1بج کر 16منٹ سے 6بجکر 34 منٹ تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن ساڑھے تین بجے انتہا پر ہوگا اور اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ماہرین کے مطابق اس چاند گرہن کو دیکھنے کے لئے کسی دوربین یا خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :