پاکستان
12 اکتوبر ، 2014

لاہور ، ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک

 لاہور ، ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک

لاہور...... ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ کو لاہورمیں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں وکلاء ،سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں کے افرادنے شرکت کی ۔قانون دان اکر م شیخ کی اہلیہ کی نماز جنازہ اپر مال کے علاقے میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ مولانا فضل الرحیم نے پڑھائی جس میں عزیز واقارب ، وکلاء ،سیاسی رہنما ؤں اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مرحومہ کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحومہ روبینہ شہزاد شیخ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے قل خوانی آج سہ پہر چاربجےکی جائےگی ۔

مزید خبریں :