16 اکتوبر ، 2014
راولپنڈی......وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملتان کا ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اخلاقی شکست ہو چکی ہے۔ملتان کےضمنی انتخاب میں جھوٹ کےمقابلےمیں جمہوریت کاساتھ دے رہےہیں۔ راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشیں ، دھرنے اور الزامات نواز شریف اور انکی ٹیم کو پاکستان میں معاشی دھماکہ کرنے سے نہیں روک سکتے ۔چینی صدر نے بھارت میں20ارب ڈالر کے معاہدے کیے لیکن پاکستان نہیں آ سکے۔عمران خان اورطاہرالقادری نےپاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری روکی۔دھرنوں سے ہمیں نہیں 18 کروڑ عوام کو خطر ہ ہے اور یہ دھرنے عوام کے حق میں ڈاکا ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے دھرنے فلاپ ہو گئے اس ڈرامے کادھڑم تختہ ہو گیا ،آیندہ چندروزمیں دھرنے خودہی اپنی موت مرجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بجلی استعمال کررہی ہے لیکن بل ادانہیں کرتے۔ بجلی کے منصوبے میں تاخیر کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ وہ اور چور چودھری جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔