16 اکتوبر ، 2014
لاہور.....امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا ہے، آج بھی ان رہنماؤں کےپاس جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ منصورہ میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ان ہی چند سیاسی اداکاروفنکار وں نے ملک کے عوام کو دھوکادیا ہے ،صرف اسلامی انقلاب ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی لاسکتاہے ۔غریب لوگ بیرون ملک سےپیسےبھیجتےہیں،اشرافیہ یہاں سےپیسےوہاں بھجوادیتے ہیں،اشرافیہ نے بیرون ملک محلات بنا رکھے ہیں اور وہاں یہ پیسے جمع کر رہے ہیں،اس کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا،سوال یہ ہےکہ قائداعظم نےکیاپاکستان ان لوگوں کیلئے بنایاتھا۔