دلچسپ و عجیب
17 اکتوبر ، 2014

روس:جال میں پھنسنے والی پانی کی بلی نے فشری پر دھمال مچا دیا

روس:جال میں پھنسنے والی پانی کی بلی نے فشری پر دھمال مچا دیا

ماسکو........سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے شکاری بڑی بڑی مچھلیوں کو قابو کرنے کے ماہر ہوتے ہیں لیکن اگر جال میں کوئی اودبلاؤ پھنس جائے تو نتیجہ کچھ او ربھی نکل سکتا ہے۔ روس کی فشری میں شکاریوں نے سمندر سے لائے گئے جال کو کھولا تواس میں مچھلی کے بجائے ایک پانی کی بلی پھنسی ہوئی تھی۔بظاہر معصوم لگنے والی پانی کی بلی نے جال کھلتے ہی ایک شکاری کو پکڑ کر پھینک دیا اور وہاں موجود ایک ڈاگی نے آگے جانے کی کوشش کی تو اسے بھی نہ بخشا۔شکاریوں نے بھی اس غصیلی پانی کی بلی کو سمندر میں واپس چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت جانی اور پائپ کے ذریعے پانی ڈال کر اسے سمندر کی جانب دھکیل دیا۔

مزید خبریں :