17 اکتوبر ، 2014
کراچی...... مزارقائد پر پیپلزپارٹی کےجلسے کے لئے ملک کے مختلف شہروں سےکارکنوں کی کراچی روانگی جاری ہے۔کہیں موٹرسائیکلوں کا قافلہ شہر قائد کی طرف رواں دواں ہے توکہیں کارکنان گاڑیوں میں رقص کرتے روشنیوں کے شہر کا رخ کئے ہوئےہیں۔سکھر سے اسپیشل ٹرین آج رات روانہ ہوگی۔ مزار قائد پر کل ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کے لئے نواب شاہ میں زرداری ہاؤس سے موٹر سائیکلوں کا قافلہ کراچی کے لئے روانہ ہوا ۔ روانگی سے قبل ضلعی صدر علی اکبر جمال نےخصوصی دعا بھی کرائی۔ دادومیں پیپلزپارٹی کے کارکنان جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کررہےہیں ۔مختلف مقامات پر اسقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئےہیںاورخیرمقدمی بینرز لگائے جارہےہیں۔ سکھر ریلوے اسٹیشن سے کارکنوں کی خصوصی ٹرین آج رات گیارہ بجے روانہ ہوگی ،جو کل صبح 7بجے ڈرگ روڈریلوے اسٹیشن کراچی پہنچے گی۔ پنجاب میں فیصل آباد سے بھی پی پی کے کارکنان کراچی کے لئے روانہ ہو ئے۔ روانگی سے قبل کارکن پارٹی کی سٹی تنظیم کے جناح کالونی دفتر پرجمع ہوئے اورنعرہ بازی کی۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قافلے صوبائی صدرصادق عمرانی کی قیادت میں کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر کارکنوں پر پھول نچھاورکئے گئے اوررقص بھی کیاگیا۔