پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

سرحدپر ایرانی گارڈز کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق،تین زخمی

سرحدپر ایرانی گارڈز کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق،تین زخمی

کوئٹہ ........بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران سرحدی ایریا میں ایرافی فورسز کی فائر نگ سے ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔بلوچستان حکومت نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ سر حد ی خلاف ورزی پر ایرانی حکومت سے احتجاج کرے ایف سی ترجمان کے مطابق پاک ایران سرحدی ایریا تحصیل مند کے علاقے چوکاب میں ایرانی فورسز نے ایف سی کی گشتی پارٹی پر فائر نگ کر دی جس کے باعث ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔اس فا ئر نگ کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطا بق ایرانی گارڈز نے اس وقت فائرنگ کی جب ایف سی اہلکار اسمگلرز کا پیچھا کر رہے تھے جبکہ اسی دوران نوکنڈی کے علاقے میں ایرانی فورسز نے سر حدی خلاف ورزی کرتے ہوئے لشکریاب گاوں کے ایک رہائشی کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور ایک گاڑی بھی ہمراہ لے گئے آئی جی ایف سی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی غیر قانونی ایرانی جارحیت کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔بلوچستان حکومت نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ایرانی حکام سے اس سرحدی خلاف ورزی پر سخت موقف اختیار کریں۔

مزید خبریں :