17 اکتوبر ، 2014
کراچی ...... لاہور میں پرسرار طور پر ہلاک ہونے والی لڑکی نبیہا چوہدری کی میت جمعہ کی شام کراچی پہنچا ئی گئی ،جہاں اسے شہر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں گلبرگ میں واقعہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودسوزی کر نے والی سی ایس پی آفیسر نبیہا چودھری کی میت کراچی میں اس کی رہائشگاہ گلشن اقبال بلاک 13 اے میں اس کے گھر لائی گئی،مرحومہ کی میت بیت الکرم مسجد میں نماز جنازہ کی ادایئگی کے لیے لائی گئ، بعدازاں اسے عیسیٰ نگری قربستان میںسپرد خاک کردیا گیا،نبیہا چودھری کے لیپ ٹاپ کی گمشدگی کا معمہ بھی حل ہوگیا ہے۔لیپ ٹاپ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ کے گھر سے ملاہے،پولیس ذرائعکے مطابق نبیہا چودھری کا لیپ ٹاپ اسکے کمرے سے غائب ہوگیا تھا۔تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ اواورڈی ایس پی نے شہزاد کمال کے گھر سے لیپ ٹاپ برآمد کیا ۔پولیس ذرائعکے مطابق انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف ابھی تک کسی قسم کی کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی، لیپ ٹاپ نبیہا چودھری کےورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔