17 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ......کوئٹہ کے زرغون روڈ پر انسداد دہشتگردی فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادار وں کا چھاپہ، تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زرغون روڈ پر واقعی نجی ہسپتال میں انسداد دہشتگردی فو ر س اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے زخمی نوجوان جہانزیب کو حراست میں لے لیا جبکہ اسکی تیمارداری پر مامور دو افراد کو بھی اس کے ساتھ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔حراست میں لے گئے افراد کے جرم کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔