18 اکتوبر ، 2014
کراچی .......کراچی میں مزار قائد پر پیپلزپارٹی کی جلسہ گاہ کو تلاشی کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیاہے۔سانحہ کارساز کی مناسبت سے پیپلزپارٹی کا جلسہ سہ پہر تین بجے ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے ۔جلسے میں شرکت کےلیے ملک بھر سے قافلوں کی آمدگزشتہ روز سے جاری ہے۔ آج صبح جلسہ گاہ کو خالی کراکر مکمل سوئپنگ کی گئی جس کے بعدجلسہ گاہ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ جلسے کی سیکیورٹی کےلیے سخت انتظامات کیے گے ہیں اورمجموعی طور پر بائیس ہزار اہل کار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔