پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

لاہور: گلو بٹ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی

لاہور: گلو بٹ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی

لا ہور ......سانحہ ماڈل ٹاؤن سے مشہور ہونے والے گلو بٹ نے لا ہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں ۔اس سے پہلے بھی وہ فلاحی کام کرتےرہے ہیں اور انہیں میڈیا سے بہت محبت ہے لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان سے ایک غلطی ہوگئی اور وہ گاڑی کے مالک سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ گلو بٹ نے کہا کہ وہ میڈیا اور وکلا برادری کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :