18 اکتوبر ، 2014
قلات .......قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایمولنس الٹنے کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق ایمنولنس ایک مریض کو لے کر پنجگور سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے علاقے رودن میں الٹ گئی جس کے باعث عقیدہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔