پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

شہید بی بی کا بیٹا ماں کے نامکمل سفر کو منزل تک پہنچا نے جارہا ہے

شہید بی بی کا بیٹا ماں کے نامکمل سفر کو منزل تک پہنچا نے جارہا ہے

کراچی.........پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں ہونے والا آج کا جلسہ’’ تاریخ ساز‘‘ ہوگا۔ باغ قائد میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ادھورے سفر کی تکمیل کیلئے سیاست کے میدان میں اتررہے ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار اسی ٹرک پر سوار ہوکر کیا جس پر سانحہ 18اکتوبر کے روز ان کی والدہ سوار تھیں۔ شہید بی بی کے فرزند جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔ لوگ جوق در جوق اپنے نوجوان قائد کو سننے کیلئے باغ قائد پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شہر میں جگہ جگہ استقبالی کیمپس بھی قائم کئے گئے۔ کہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص ہورہاہے تو کہیں، جئے بھٹو کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے 160فٹ لمبا، 45فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں آنے والے جیالوں کو پیپلزپارٹی کے ناموں کی ٹوپیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ کراچی آنے والے قافلوں کی سیکیورٹی اور انتطامی سہولتوں کے پیش نظر انتظامیہ نے ایم اے جناح روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ، ٹیپو سلطان روڈ سمیت جلسہ گاہ سے متصل تمام سڑکیں کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردی ہیں۔ کارساز کے قریب شارع فیصل پر پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، پتھارے اور دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف اسنیپ چیکنگ جبکہ شرکاء کو اسکینگ کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :