پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

باجوڑایجنسی میں ہزاروں رضاکاروں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

باجوڑایجنسی میں ہزاروں رضاکاروں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

باجوڑ.........باجوڑایجنسی میں ماموند قومی لشکر کے ہزاروں مسلح رضاکاروں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی ، ریلی عنایت کلے کے علاقے میں نکالی گئی۔ریلی کے شرکانے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب میں قومی لشکر کے رضاکاروں اورمشران نے کہا کہ شرپسند عناصر ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :