پاکستان
21 اپریل ، 2012

لواحقین کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد روانہ

لواحقین کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد روانہ

کراچی… گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد کے لئے نجی فضائی کمپنی بھوجا ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ سے 5 کلو میٹر فاصلہ پر حادثہ کا شکار ہو گئی تھی۔ پرواز میں 121 مسافر اور عملہ کے 6 افرادسوار تھے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے نے جاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے خصوصی پرواز پی کے 300 کا انتظام کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا جو 45 منٹ سے زائد تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پرواز میں 94 لواحقین سمیت 418 مسافرسوار ہیں۔

مزید خبریں :