پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

جب تک یہ عوام زندہ ہےجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، فہمید ہ مرزا

جب تک یہ عوام زندہ ہےجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، فہمید ہ مرزا

کراچی...... سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فہمید ہ مرزا نے کہا ہے کہ جب تک یہ عوام زندہ ہےجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی تقدیر ہے، بےنظیرکےواپس وطن آنےپرپوراپاکستان خوش تھا، لیکن دشمنوں کویہ خوشی راس نہ آئی،مخالفین سےکہتی ہوں"نا چھیڑ ملنگاں نوں"، کسی کانام نہیں لیناچاہتی لیکن سب جانتےہیں میں کس کی بات کررہی ہوں۔ مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بلاول بھٹومیرےلیےانتہائی قابل احترام ہیں، یہاں موجودہر بچہ،بڑابلاول بھٹو کی آوازپرلبیک کہتاہے، اس وقت کی قیادت کوآفرین،جنہوں نےکہاپاکستان کھپےپاکستان کھپے، لوگوں نے سمجھامحترمہ کےبعدشایدچاروں صوبوں کی زنجیر ٹوٹ گئی، ایک جنگ لائن آف کنٹرول پرلڑی جارہی ہےاورہمارےجوان شہیدہورہےہیں، آج کےبعدہم ایک نئےجوش اورولولے کےساتھ جائیں گے، جب تک حکمران عوام میں نہیں آئیں گےتو خطرہ منڈلاتارہےگا،جہالت اورغربت کےخلاف ہمیں جنگ لڑنی ہے۔

مزید خبریں :