پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

انقلاب دھرنوں سےنہیں آتا، تختہ دارپرچڑھنا پڑتا ہے، خورشید شاہ

 انقلاب دھرنوں سےنہیں آتا، تختہ دارپرچڑھنا پڑتا ہے، خورشید شاہ

کراچی...... اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب دھرنوں سےنہیں آتا، انقلاب کے لیےتختہ دارپرچڑھنا پڑتا ہے ،جیل میں ذوالفقارعلی بھٹونےبےنظیربھٹوکوانقلاب کاپرچم تھمایاتھا، یہ پرچم جموریت قائم کرنےکےلیےاٹھایا گیا تھا ، انقلاب کےلیےعوام کےہجوم میں شہادت لینی پڑتی ہے، انقلاب کےلیےزندگیاں دینی پڑتی ہیں، 27 دسمبرکویہ پرچم شہیدبےنظیرنےاپنےبیٹےکوتھمایاتھا۔ جناح باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں جمہوریت ہمیں کیا دیتی ہے، جمہوریت لوگوں کوحقوق اورروزگاردیتی ہے، شہید بھٹونےتختہ دارپرلٹک کربھی جمہوریت پرسودےبازی نہیں کی،جمہوریت طلبہ کے مستقبل کی روشنی ہے۔

مزید خبریں :