پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

دہشتگردی اورحملےہم ہی پرکیوں ہوتےہیں، بلاول بھٹو زرداری

دہشتگردی اورحملےہم ہی پرکیوں ہوتےہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی...... چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں جلسے کےشرکا کےجذبے اورجوش کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا مجمع دیکھا نہیں گیا، بچےکےجسم پربم باندھ کرہماری بی بی کوہم سےچھین لیاگیا، دہشتگردی اورحملےہم پرکیوں ہوتےہیں ہمیں کیوں ماراجاتا ہے، مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم کوسرعام شہید کردیاجاتا ہے،تختہ دار ہے تو صرف ہمارے لیے۔ جناح باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں قائداعظم کے مزار کے سامنے کھڑا ہوں ، زندگی نےقائد اعظم کواتناوقت نہیں دیاکہ وہ ہمیں جمہوریت کاتحفہ دیتے، ذوالفقار علی بھٹو نے 73 کا آئین دے کر بابائے قوم کا نامکمل کام پورا کیا،بھٹو کالہومیں ڈوبا ہواپرچم انکی عظیم بیٹی نےاپنے ہاتھ میں لیا، آج ہم سب ایک ہی منزل کے مسافر ہیں، عوام کا حق عوام کو دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دو قوتیں رہیں ، ایک بھٹو ازم دوسری آمریت، آمریت کےپجاریوں کو میں اسٹیٹس کو کا نام دیتا ہوں، اسلام ہمارا دین ہے،مساوات ہماری معیشت ہے، طاقت کاسرچشمہ عوام اورشہادت ہماری منزل ہے، اکتوبر2007 وہ دن تھاجب آمریت کےماروں کوامید کی روشنی نظر آئی،مشرف کی پیداوارنےپہلےسےکہاتھاجلسہ 12 بجےختم ہوجائے گا، آمریت کےدرندوں نےجمہوریت کےچاہنےوالوں کوخون میں سرخ کردیا۔

مزید خبریں :