21 اپریل ، 2012
کراچی… گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ سے چند کلومیٹر دور نجی فضائی کمپنی کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کے جانب سے خصوصی کاوٴنٹر بنایا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز سے 94 لواحقین سمیت 418 مسافراسلام آباد پہنچے ہیں۔