20 اکتوبر ، 2014
کراچی.....سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے جوزبان استعمال کی اس کی سخت مذمت کرتاہوں،خورشید شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی اور معذرت بھی ،پیپلزپارٹی ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتی ہے،محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب نے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی دعوت دی۔ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ ان کو بھی جواب مل سکتا ہے۔