19 اکتوبر ، 2014
لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج لاہور نے ریفرنڈم کے حق میں فیصلہ کردیا ہے،میں قوم کو انقلاب کا نقشہ بتانا چاہتا ہوں،اب پاکستان میں کوئی ازم نہیں صرف قائد اعظم ازم چلے گا،انقلاب کے بعد پاکستان کی سڑکیں سونا اگلیںگی ،پاکستان کو جی سیون اور بہترین اقتصادی فورم کا حصہ بنائیں گے،ہر شخص کو عزت کی روٹی ملے گی،غریبوں کا علاج مفت ہوگا،بجلی اور گیس کی قیمت نصف کردی جائے گی۔انھوں ان خیالات کا اظہاراتوار کی رات لاہور میں مینار پاکستان کے قریب جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کیا،طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں کو رسیاں باندھ کر گلیوں میں کھینچا گیا، آج اہم ٹھیکے غیر ملکیوں کو دیے جارہے ہیں، پاکستانیوں کو کسی قابل نہیں سمجھا جارہا ہے،لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایک غیرملکی کمپنی کو دیدیا گیا،انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تو وہ ہے جس نے ایٹم بنایا، جنگلہ بس پر پچاس ارب روپے جھونکے گئے،اگر تیس ارب روپے پانی کے منصوبوں پر لگائے جاتے تو شہریوں کو صاف پانی میسر آجاتا،کیا کوئی جوقوم ایٹم بم بناسکتی ہے وہ بسیں نہیں چلاسکتی،اگر یہ مزید رہ گئے تو سارا ملک ٹھیکے پر دیدیں گے،یہ حکمران پاکستان کو ایسٹ انڈیا دور میں واپس لے جانا چاہ رہے ہیں، انھی پاکستانیوں پر اعتبار نہیں، ہر چھوٹا بڑا کام بیرونی کمپنیوں کو دیا جارہا ہے تاکہ کمیشن لیا جاسکے،کیوںکہ پاکستانی تو انھیں کک بیکس نہیں دینگے، انھوں نے کہا کہ کارکنا ن کومارنے کے لیے بھارت سے زہریلی گیس خریدی گئی ۔ہم قصاص کے بغیر کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہدا کا بدلہ صرف قصاص ہوگا،آج کا جلسہ تاریخ نہیں بلکہ تاریخ ساز ہے،اتنے کارکنان گرفتار کیے گئے کہ ہتھکڑیاں کم پڑگئیں،جیلوں میں جگہ ختم ہوگئی مگر حکمرانوں نے انھیں رہا نہیں کیا۔شہیدوں کا معاملہ قاتلوں کی پھانسی پر ختم ہوگا،انھوں نے کہا کہ پاکستان چار بڑے اقتصاد ی زون میں گھرا ہوا ہے، ہمارے لیے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں، صرف فائدہ اٹھانے کا سبق سیکھ لیا جائے۔لیکن ان حکمرانوں میں اہلیت نہیں۔