20 اکتوبر ، 2014
کراچی ......پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جوالزامات آج لگائےگئےاس پرتعجب ہوا،آئیں مل کر جمہوریت کے فروغ کےلیے کام کریں ،کل بلاول بھٹو زرداری نے تمام پارٹیوں کو مل کر کام کرنےکی دعوت دی، پیپلزپارٹی آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے ،اورآج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے،ایم کیوایم کو پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کرنی چاہیےتھی،واضح موقف کےباوجودایم کیوایم کاردعمل قابل مذمت اورقابل تعجب ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو رات گئے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر انکے ہمراہ اویس مظفر ٹپی اور روبینہ قائم خانی سمیت دیگر موجود تھے،شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نےماضی کی تلخیاں بھول کرنئےسرےسےعوام کی خدمت کی بات کی تھی،افسوس کی بات ہےکہ پیارمحبت اورامن کےپیغام کو سمجھانہیں گیا،ایم کیوایم نےدعوت قبول کرنےکےبجائےردعمل دیا،ہماری پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں ،آج لاکھوں آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان مدد کے منتظر ہیں ،ہم نہیں چاہتے ملک میں مزید کشیدگی کی فضا پیدا ہو ،ہم تنقید کا جواب نہیں دینا چاہتے ،آج جو بات کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمیں خیال تھاکہ تمام سیاسی جماعتیں اس پرمثبت ردعمل دیں گی،پیپلزپارٹی کی قیادت مفاہمت چاہتی ہے ،ان الزامات کاجواب ہم بھی دےسکتےہیں ،پی پی کےکارکنان کےجذبات کابھی احساس ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت مفاہمت چاہتی ہے ،خورشید شاہ کے بیان کاحوالہ بھی دیاگیا، الطاف حسین کابیان یادہےکہ سندھی ہندوؤں کےجوتےصاف کرتےتھے،انھوں نےاپنے بیان پرمعافی بھی نہیں مانگی،ماضی میں ایم کیوایم کی جانب سےبھی اس قسم کےبیانات آئے ہیں،خورشیدشاہ نےکہاکہ وہ اب سندھ میں ضم ہوچکےہیں،وہ خودبھی ہجرت کرکےسندھ آئے،خورشید شاہ کی وضاحت کے بعد اس باب کو بند ہوجاناچاہیے، ایشوز پربات کی جاسکتی ہےمگر بیانات پردوبارہ بات کرنا درست نہیں،کل کے جلسے میں قیادت نے مفاہمت اور ساتھ چلنےکی بات کی۔ تلخیوں کی باتوں کا تلخیوں سے جواب نہیں دینا چاہیے،ایم کیو ایم کی جانب سے من گھڑت الزامات لگائے گئے، امید ہے کہ ایم کیو ایم جذباتی فیصلے نہیں کریگی، امید ہےکہ لیڈر شپ کی بات کا ایم کیو ایم مثبت جواب دے گی،پیپلزپارٹی کاواضح پیغام ہےکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، ہم مفاہمت کی وجہ سے خاموش ہیں،ایم کیوایم کودلیلوں کےساتھ جواب دیاجاسکتا ہے،امیدہےکہ ایم کیوایم اپنےفیصلےپرنظرثانی کرےگی،ایم کیو ایم گلگت بلتستان میں بھی ہماری اتحادی ہے،ایم کیو ایم ماضی میں بھی ایسے فیصلے کرتی رہی ہے،جتنی محبت سندھ سے ہےاتنی ہی محبت پاکستان سے بھی ہے۔ہم مفاہمت کی وجہ سے خاموش ہیں، قیادت نےامن اورمفاہمت کاپیغام دیا ہے،ایم کیوایم نےجوبیان دیاہےاس پر سخت جواب دےسکتے ہیں،یہ نہ سمجھیں کہ ہمارے پاس جواب نہیں ہے،پاکستان کا ایک ایک انچ ہمیں جان سےعزیز ہے۔