21 اپریل ، 2012
برن…این جی ٹی …سوئٹزر لینڈ کی ایک مصورہ نے پینٹنگ کلرز کے بجائے ہزاروں چھوٹی چھوٹی تصاویر کو آپس میں جوڑکر منفرد پورٹریٹس تیار کئے ہیں۔ سوئس مصورہ نے انتہائی مختصر سائز کی ہزاروں تصاویر کواس مہارت سے ترتیب دیاہے کہ چہرے کے خدوخال اورنقوش ابھر کر سامنے آگئے ۔ مکمل پورٹریٹ کی عکاسی کرتی ایک تصویر کے اندر لاتعداد تصاویرسموئے آرٹ کے یہ نمو نے آرٹسٹ کی منفرد صلا حیت کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں۔