پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

فوج اور عدلیہ نے بھی جمہوریت کو مستحکم کیا،احسن اقبال

 فوج اور عدلیہ نے بھی جمہوریت کو مستحکم کیا،احسن اقبال

اسلام آباد......وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں پارلے منٹ نے جمہوریت کو استحکام دینے کیلئے کردار ادا کیا وہیں، فوج اور عدلیہ نے بھی جمہوریت کو مستحکم کیا۔اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے سیمینار سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چین نے پاکستان میں 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا تھیں،چین توانائی میں 34 ارب ڈالر لگانا چاہتا ہے جبکہ انفراسٹرکچر میں 11 ارب ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔ سرمایہ کاری کی جو پیش کش چین کو دی وہ سب کو دیتے ہیں اور حکومت نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کا کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کرپشن کو سور کی طرح حرام سمجھتے ہیں اور تمام مخالفین حکومت کے خلاف کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں لاسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی حکومت کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت اکیلے ملک کو ٹھیک نہیںکرسکتی اور ملک کی بہتری کیلئے حکومت کو سیاسی جماعتوں کا ساتھ چاہیئے۔

مزید خبریں :