20 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد........کمپی ٹی شن کمیشن نے پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز آتھرائزڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو مسابقتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس بھجوا دیا ہے۔کمپی ٹی شن کمیشن اعلامیے کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز اتھارائزڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 44 ممبران کو نئی گاڑیوں اور پرزہ جات کی فروخت ،مرمت اور پینٹ کے نرخ طے کرنے میں مبینہ طور پر گھٹ جوڑ پر شوکاز نوٹس بھجوا یا گیا ہے۔کمیشن کاکہنا ہےکہ ایسوسی ایشن کے ممبران کے ان اقدامات سے اس شعبے میں مسابقت کو نقصان ہورہا تھا لہٰذا انھیں اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔