20 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دفاعی ضروریات ترجیح ہیں اور پاکستان نیوی کی تمام مالی ضروریات کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نیول چیف کا عہدہ سنبھالنے پر وزیر خزانہ کی ایڈمرل ذکا اللہ کو مبارک دی۔ ملاقات میں پاکستان نیوی کی مالی ضروریات بھی زیر غور آئیں۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے پاکستان نیوی کے مالیاتی امور پر بات چیت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نیوی کی تمام مالی ضروریات پوری کی جائیں گی اور دفاعی ضروریات کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔