پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

شپ ایجنٹس کا پورٹ قاسم اتھارٹی پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ

شپ ایجنٹس کا پورٹ قاسم اتھارٹی پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ

کراچی.......پورٹ قاسم پر جہازوں کے بلوں کی کلیئرینس میں غیر معمولی تاخیر ہونے لگی، ایک ہفتے کے عمل میں تین ماہ تک لگ رہے ہیں ، تنگ آکر شپ ایجنٹس نے پورٹ اتھارٹی پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جہازوں کی روانگی کے بعد ایک ہفتےمیں بلوں کی کلیرنس ہو جاتی ہے لیکن پورٹ قاسم پر پہلے ایک ماہ ، پھر دو اور اب تین ماہ تک بلز کلیر نہیں ہو رہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شپنگ لائنز نے حکومت پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ، جبکہ شپ ایجنٹس عدالت میں مقدمہ کر رہے ہیں۔جہازوں کی جانب سے تقریبا پچاس لاکھ روپے بندرگاہ پر آنے سے قبل پورٹ انتظامیہ کو دیئے جاتے ہیں جبکہ بقیہ رقم شپ ایجنٹ کو واپس ہوتی ہے، پورٹ قاسم کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی سست روی کے باعث غیر ملکی شپنگ لائنز کو ڈالر اور روپے کی قدر میں اتار چڑھا ئو کے باعث نقصان کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :