پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے خود ڈالی ہے،شاہ محمود قریشی

سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے خود ڈالی ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان.......پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کو مسترد کر چکے ہیں، مڈم ٹرم الیکشن میں بلا تلوار کی طرح چلے گا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدم استحکام کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کے ایم کیو ایم سندھ حکومت سے علیحدہ ہو گئی۔ سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی ہے جس کی وجہ سے علیحدہ صوبے کا مطالبہ شروع ہو ا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک بے نظیر کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور اب عبدالستار ایدھی بھی لٹ گئے ہیں جو حکومت سندھ کی نا کامی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کے اگر جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنا دیا جائے تو انھیں خوشی ہو گی ۔

مزید خبریں :