پاکستان
21 اکتوبر ، 2014

آزاد کشمیر :کنڈل شاہی سے جاگراں جانیوالی مسافر جیپ کھائی میں جاگری

آزاد کشمیر :کنڈل شاہی سے جاگراں جانیوالی مسافر جیپ کھائی میں جاگری

نیلم آزادکشمیر........نیلم آزادکشمیر میں مسافرجیپ نالے میں جاگری۔ جیپ میں 18مسافر سوار تھے۔ مسافر جیپ کنڈل شاہی سے جاگراں جارہی تھی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالہ جاگراں میں جاگری ۔ پولیس کے مطابق جیپ میں 18 مسافر سوار تھے ۔ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ مقامی افراد اور پولیس کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ حادثے کا شکار افراد کو نالے سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :