انٹرٹینمنٹ
21 اکتوبر ، 2014

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی 26ویں سالگرہ منارہی ہیں

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی 26ویں سالگرہ منارہی ہیں

ممبئی......بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبرکو اپنی 26ویں سالگرہ منارہی ہیں۔انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوںکو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر کو اپنی چھبیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیرئر کا آغاز2011میں لیڈیز ورسز ر کی بھائی نامی فلم سے کیا جس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012میں عشق زادہ میں زویاقریشی کا کردار ادا کیا اور اسی دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھائی میں فلم فیئر ایوارڈ،اسکرین ایوارڈ،زی سینما ایوارڈ،اپسرافلم اینڈ ٹیلیویڑن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ،بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔گزشتہ برس داکارہ کی فلم شدھ دیسی رومانس ریلیزہوئی جس میں انہوں نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا ، 25کروڑ کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے باکس پر کامیابی سے بزنس کیا۔رواں برس ان کی دو فلمیں ہنسی تو پھنسی اور دعوتِ عشق ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس کامیابی حاصل کی۔پرینیتی کی آنے والی فلموں میں کل دل شامل ہے جس میں رنویر سنگھ کے علاوہ پاکستانی اداکار علی ظفر بھی اپنی اداکاری کی جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :