انٹرٹینمنٹ
22 اکتوبر ، 2014

اجے دیوگن کی فلم ’’ایکشن جیکسن‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

اجے دیوگن کی فلم ’’ایکشن جیکسن‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

ممبئی......... بالی ووڈفلم ’’سن آف سردار‘‘ کی کامیاب جوڑی ایک بار پھر فلم بینوں کو متاثر کرنے آرہی ہے کیونکہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور بالی ووڈ فلم ’’ایکشن جیکسن‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا اور یامی گوتم مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سونو سود، کنال رائے کپور اور مناسوہ مامگئی سمیت دیگر اداکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم میں اس بار اجے دیوگن ایک نہیں بلکہ دو کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ سردار حسن کی پروڈکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم 5دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

مزید خبریں :