صحت و سائنس
24 اکتوبر ، 2014

رواں سال پولیو کیسز کی تعداد217 تک جاپہنچی

 رواں سال پولیو کیسز کی تعداد217 تک جاپہنچی

کراچی.......پاکستان میں انسداد پولیو مہمات کے باوجود پولیو کیسز کی تعداد ہراگلےدن بڑھ رہی ہے۔ رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد217 تک جاپہنچی ہے۔ پولیو وائرس نے پاکستان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ انسداد پولیو مہمات کے باوجود پولیو کے کیسز کی تعداد میں ہر اگلے روز اضافہ جاری ہے ۔پولیو مانٹرنیگ سیل کے مطابق رواں سال اب تک پولیو کے کیسز 217 تک جا پہنچے ہیں، فاٹا، کراچی اور کوئٹہ ملک بھر میں پولیو وائرس کے پھیلاو کی جڑ بنےہوئے ہیں ۔ ڈائریکٹر ای پی آئی سیل ڈاکٹر رانا صفدر کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 14 لاکھ بچوں تک رسائی چاہئے ہوتی ہے جنہیں پولیو کے قطرے پلانا ہوتے ہیں اور سال 2014 میں جتنے بھی کیسزز سامنے آئے ہیں ان مین کراچی ، کوئٹہ ، اور فاٹا کے علاقے ہیں پشن ، قلعہ عبداللہ جو اس وقت reseveriors بنے ہوئے ہیں پولیو کے ۔بین الاقوامی سطح پر پولیو وائرس پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔5 مئی سے اسی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مشروط سفری پابندیاں بھی لگیں ۔ اس وائرس کودوسرےممالک میں پھیلنےسےکیسےروکاجائے، عالمی ماہرین بھی اسی سوچ بچارمیں ہیں تودوسری طرف پاکستان بھی اپنی بھرپورکوشش میں مصروف ہےلیکن بڑا مسئلہ پولیومہمات کی کامیابی کایقینی بناناہے۔ جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کوقطرے پلائےجاناایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید خبریں :