24 اکتوبر ، 2014
ژوب......بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیاہے ۔ڈپٹی مینیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی کے مطابق پولیو کا نیا کیس ژوب سے رپورٹ ہوا جہاں 23ماہ کی بچی میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ۔ڈاکٹر اسحاق کا کہنا تھا کہ پولیو سے متاثر بچی کو اس کےوالدین نے کبھی پولیو سے بچاو کی ویکسین نہیں پلوائی۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کیس کے سامنے آنے سے بلوچستان میں رواں سال پولیو کےکیسز کی تعداد سات ہوگئی۔